ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئربس نے ایران کو 100جہازوں کی فروخت کی توثیق کردی

ایئربس نے ایران کو 100جہازوں کی فروخت کی توثیق کردی

Sat, 24 Dec 2016 11:37:46    S.O. News Service

پیرس،23دسمبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہوائی جہاز تیار کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کمپنیایئر بس نے ایران کو 100مسافر بردار ہوائی جہازوں کی فروخت کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی تہران کو A 320ماڈل کے 46، A330کے 38اور A350-XWBماڈل کے 16طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فائبریس بریگیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تاریخی ہی نہیں بلکہ ایران کے فضائی بیڑے کو ایئربس سے منسلک کرنے کا بہترین راستہ ہے۔ ایئربس یہ طیارے سنہ 2017ء تک تہران کو فراہم کرے گی۔
 


Share: